حیدرآباد۔ 10جولائی(اعتماد نیوز) آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے
پارلیمنٹ میں این ڈی اے سرکار کے کے پہلے بجٹ 2014-15کو پیش کیا۔ اس بجٹ
میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کئی اہم اقدامات جیسے خواتین
کے تحفظ ‘ اسمارٹ شہروں کی تعمیر ‘ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی
فراہمی کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ کی سہولتیں پہونچانے جیسے امور کو شامل کیا
گیا۔
جملہ بجٹ کی لاگت :17.9 لاکھ کروڑ ۔
ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں۔
ملازمین کے انکم ٹیکس کو 2.00لاکھ سے بڑھاکر 2.50لاکھ تک توسیع
دستکاری کے فروغ کے لئے 30کروڑ سے اکیڈمی کا قیام
بہار
کے گیا شہر کو بین الاقوامی شہر کی حیثیت
ملک بھر میں 12نئے میڈیکل کالجس کا قیام
قومی اسپورٹس اکیڈمی میں ماہر کھلاڈیوں کو تربیت
کمپیوٹرس اور الکٹرانک اشیا کے قیمتوں میں کمی کا اشارہ
صابن کی قیمت میں اضافہ کا اشارہ
لوہے کی قیمت میں کمی کا اشارہ
لڑکیوں کے لئے‘‘ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بڑھاؤ ‘ اسکیم کی شروعات
اس اسکیم کے لئے 500کروڑ روپئے مختص
تمل ناڈو اور راجھستان میں سولار برقی کے لئے 500کروڑ
ملک میں بھر میں 60 انکم ٹیکس دفاتر
200 کروڑ سے جموں کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات
مدارس اسلامیہ کی جدید کاری کے لئے 100کروڑ